Dil Naram karne wali riwayat



Dil Naram karne wali riwayat
دل کو نرم کرنے والی روایات
حضرت معاذ بن جبل رضی اللہ عنہ کے بارے میں مروی ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے جب ان کو یمن کا عامل بنا کر بھیجا تو انہوں نے عرض کی : یا رسول اللہ ﷺ آپ مجھے کوئی نصیحت فرما دیجئے ، آپ ﷺ نے فرمایا : اپنے 
دین کو خالص کر لو ۔ ( اگر اخلاص کے ساتھ عمل کرو گے تو ) تجھے تھوڑا عمل بھی کافی ہو گا ۔
Al Mustadrak Hakim#7844
Dil Naram karne wali riwayat
Dil Naram karne wali riwayat
دل کو نرم کرنے والی روایات

" حضرت عقبہ بن عامر جہنی رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ نبی اکرم ﷺ نے ارشاد فرمایا : ہر دن کے عمل پر مہر کر دی جاتی ہے ۔ جب بندہ مومن بیمار ہوتا ہے تو فرشتے اللہ تعالیٰ کی بارگاہ میں عرض کرتے ہیں : اے ہمارے رب فلاں بندے کو تو نے ( بیماری کی بناء پر نیک اعمال سے ) روک رکھا ہے ، اللہ تعالیٰ فرماتا ہے ، جب تک یہ تندرست نہیں ہوتا یا اس کو موت نہیں آتی اس وقت تک تم اس کے نامہ اعمال میں وہ نیکیاں برابر لکھتے رہو ، جو یہ صحت کے عالم میں کرتا تھا ۔
٭٭ یہ حدیث صحیح الاسناد ہے
Al Mustadrak Hakim#7855

Dil Naram karne wali riwayat
دل کو نرم کرنے والی روایات

Post a Comment

1 Comments
* Please Don't Spam Here. All the Comments are Reviewed by Admin.