💤اچھی نیند۔۔۔۔۔اچھی صحت🍏



💤اچھی نیند۔۔۔۔۔اچھی صحت🍏

〰️〰️〰️〰️〰️〰️

چند غلط فہمیوں کو دور کر لیں👇🏻

نیند کا صحت اور بیماری سے کوئی تعلق نہیں۔

سونا وقت کا ضیاع ہے۔

نیند لیٹتے ہی آجانی چاہئے۔

کم سونے کے باوجود بھی میں ایکٹیو ہوں۔

پورے ہفتے کی نیند ایک دو دن میں10،12دن سو کر پوری کر لیں گے۔

سست لوگ سوتے ہیں۔


💤اچھی نیند۔۔۔۔۔اچھی صحت🍏


❌❌❌❌❌❌❌❌❌❌❌❌❌❌❌❌❌❌❌❌❌❌❌❌❌❌❌

💤اچھی نیند۔۔۔۔۔اچھی صحت🍏

〰️〰️〰️〰️〰️〰️

👈🏻ٹھیک بات یہ ہے کہ نیند اللہ نے با مقصد چیز بنائی ہے۔

سونے سے جسم ریفریش اور تازہ دم ہوتا ہے۔ قوت مدافعت، ہارمونز، دماغی صحت ٹھیک ہوتی ہے۔ نیند میں چیزیں لونگ ٹرم میموری میں جاتی ہیں۔

🌌اگر ہم نیند کو اپنی فطرت کے خلاف جا کر لیں گے۔ مثلا رات کو نہ سونا دن کو سونا۔ تو ہمارا جسم ہی اس روٹین کا رد عمل دے گا۔

جو بیماریوں کی شکل میں ہوتا ہے چاہے جسمانی ہو جذباتی اور نفسیاتی گڑبڑ۔

💤اسلئے اپنی نیند کا خیال رکھئے۔ اپنا شیڈول اگر ایسا بنایا ہے جس میں نیند پر سمجھوتہ کیا ہے تو وہ ہرگز اچھا شیڈول نہیں ہے۔ کیونکہ آپ کے باقی کام تب بیسٹ ہوں گے جب نیند اچھی ہو۔
❌❌❌❌❌❌❌❌❌❌❌❌❌❌❌❌❌❌❌❌❌❌❌❌❌❌❌

💤اچھی نیند۔۔۔۔۔اچھی صحت🍏

〰️〰️〰️〰️〰️〰️
اچھی نیند کیسے ممکن ہو۔🌟

جسمیں آپ کو نیند آنے میں مسئلہ نہ ہو، اور نیند کی کوالٹی بھی اچھی ہو۔ اسکے لئے بہترین ٹپس:

🥣رات کا کھانا جلدی کھائیں۔ دیر سے کھانا کھانا اچھی نیند کیلئے ٹھیک نہیں۔

کھانے میں کاربوہائیڈریٹ زیادہ ہونے سے نیند جلدی نہیں آتی۔ اسلئے کاربز والی ڈائیٹ اپنے رات کے کھانے کے وقت کے حساب سے لیں۔

☕جس وقت سونا چاہتے ہیں اس سے 6 گھنٹے قبل کیفین کا استعمال بند کردیں، یعنی چائے کافی، قہوے کی پتی والی چائے وغیرہ۔

نیند کی کوالٹی اور وقت بہتر کرنے کیلئے دن بھر کی فزیکل ایکٹیوٹی بہتر ہونی چاہیے۔ واک ہو، ورزش صبح کرنی چاہیے، ورزش شام کو کی تو نیند خراب ہو جائے گی۔

💡اگر بتیاں آن ہیں اور روشنی ہے تو نیند نہیں آتی۔ اسلئے لائٹس کو مدھم کرنا شروع کردیں سونے کے وقت سے پہلے۔

🪷روم ٹھنڈا ہو تو اچھی نیند آتی ہے۔ گرم کمرے میں نیند ڈسٹرب ہوتی ہے۔

📱نیند کے وقت سے پہلے سکرین چھوڑ دیں۔ موبائل سائلینٹ کردیں۔ (صرف ایمرجنسی کونٹیکٹس کے علاوہ بھی سائلینٹ کر سکتے ہیں)۔

شور نہیں ہونا چاہئے۔

📔سونے سے پہلے سکرین کی بجائے کتابیں پڑھی جا سکتی ہیں۔ لیکن ایسی کتابیں اور کام نہ ہو جو آپکو آئیڈیاز دے کر ایکٹو کر دے۔

🛏️اپنے کمرے اور بیڈ کو یعنی سونے کی جگہ کو آرام دہ بنائیں۔ پلنگ کو سونے کیلئے استعمال ہونا چاہئے نہ کہ پڑھائی وغیرہ کیلئے۔

🤲🏻سونے کے اذکار اور سونے کی دعائیں مانگ کا سونا بہترین ہے۔ اور انکا ترجمہ بھی آپکو آتا ہو تو اللہ کی بہترین یاد، اور ٹینشن سے ریلیکس ہونے کا ذریعہ بنے گا۔


💤اچھی نیند۔۔۔۔۔اچھی صحت🍏

〰️〰️〰️〰️〰️〰️

🌸ریلیکس موڈ رکھیں۔ سٹریس نہ لیں۔

🥛گرم دودھ،گرم دودھ میں شہد ڈال کر لیں۔

🗓️یہ بھی اہم ہے کہ ویک اینڈ اور باقی دنوں کا روٹین بالکل ہی فرق ہو۔ یہ صحت اور نیند کیلئے اچھا نہیں ہے۔

⏰اپنی عمر کے لحاظ سے دیکھیں کہ کتنے گھنٹے سونا آپکے لئے اچھا ہے۔

🏵️خود کو موٹیویٹ کریں۔ کہ اگر میں وقت پر نہ سوئی تو اگلے دن کے اہم کام ڈسٹرب ہوں گے۔ اگر اچھی نیند نہ لی تو عبادات اور زندگی کے مقاصد اور ٹارگٹس کیسے حاصل کروں گی۔

👆🏻اگر آپ کی نیند کے گھنٹے اور کوالٹی خراب ہے تو انہی چیزوں میں کہیں گڑبڑ ہے۔ اس پر کام کریں

💤اچھی نیند۔۔۔۔۔اچھی صحت🍏

〰️〰️〰️〰️〰️〰️
❌آپکے خیال میں یہ آپ کی بے ضرر سی بری عادت ہے لیکن ایسے حیلے مت بنائیں جو آپکی نیند کو آپکی فطرت کے خلاف لے کر جائے۔ اپنی صحت اپنے ہاتھوں خراب نہ کیجئے

👈🏻💊نیند کے مسائل کا حل نیند کی دوائیاں نہیں بلکہ لائف اسٹائل کا بدلنا ہے۔

💢🩺نیند کے مسائل کا سامنا ہے تو نظر انداز نہ کریں بلکہ sleeping experts ماہرین کو دکھائیں۔ ان سے مشورے لیں اور نیند اور صحت پر کام کریں۔

〰️〰️〰️💤〰️〰️〰️
Tags

Post a Comment

0 Comments
* Please Don't Spam Here. All the Comments are Reviewed by Admin.