تربیت اتنی مشکل تو نہیں۔۔۔

 تربیت اتنی مشکل تو نہیں۔۔۔ 


🌺جب بھی آپ نماز کے لیے مسجد جائیں تو اپنے بچے کو بھی ساتھ لیکر جائیں

اس سے وہ مستقل نماز کا پابند ہو جائے گا


🌺اپنے بچوں کے ہاتھوں سے صدقہ خیرات دلوائیں

اس طرح اس کو بچپن ہی سے اللّٰہ تعالیٰ کی راہ میں خرچ کرنے کی عادت پڑ جائے گی

اس کے اندر سے کنجوسی ختم ہو جائے گی۔


🌺آپ کا بیٹا جب مدرسہ یا اسکول جا رہا ہو

اور آپ اسے رخصت کر رہے ہوں

تو اس کے ٹفن میں کھانے کی چیز دو عدد رکھیں

اور اس سے کہیں :

ایک تمہارے لیے ہے اور دوسرا تمہارے سب سے محبوب دوست کے لیے

اس طرح آپ کا بچہ محبت کا سبق سیکھے گا


🌺بچے کے بستہ میں قلم ایک سے زائد رکھیں اور اس سے کہیں :


اگر کوئ طالب علم اپنا قلم بھول جائے تو آپ مدد کے طور پر یہ قلم اس کو دے دینا

اس طرح آپ کا بچہ اپنی ذمہ داریاں اور دوسروں کی مدد کرنے کا جذبہ سیکھے گا


🌺جب بچہ گھر واپس آئے تو اسے بتائیں کہ اس کے آنے سے گھر کی رونق بڑھ جاتی ہے

اس طرح اسے اپنی قدر و قیمت کا اندازہ ہوگا


🌺جب وہ گھر لوٹے تو اس سے پوچھیں

آج آپ نے سب سے اچھا کام کیا کیا ہے ؟

اِس طرح اسے اچھے بُرے کی تمیز ہوگی

اور اگلی بار وہ آپ کے بغیر پوچھے آپ کو بتائے گا


🌺رات کو بچوں سے یہ نہ کہا کریں کہ

جلدی سو جاٶ صبح مدرسہ یا سکول جانا ھے

بلکہ یوں کہا کریں کہ

بچوں جلدی سو جاؤ

صبح فجر کی نماز پڑھنی ھے.

اسطرح کہنے سے نماز کی اہمیت اور دین سے محبت پیدا ہو گی الفاظ بدلیں،

سوچ بدل جاٸیگی۔۔۔۔

پھر دنیا و آخرت بھی بدل جائے گی

ان شاءاللہ۔۔۔


تربیت ایک سادہ اور آسان سا فن ہے

زبان سے لمبی چوڑی تقریر کرنے کا نام تربیت نھیں ھے

یاد رکھیں بچے باتوں سے زیادہ عمل سے سیکھتے ہیں۔۔


اللہ پاک ہمیں اور ہماری نسلوں کو اپنے دینہ کی عالی محنت کے لۓ قبول فرماۓ


کاش کہ  یہ بات تیرے دل میں اتر جائیں_

_خواہش صرف اتنی ہےکہ کچھ الفاظ لکھوں جس سے کوئی گمراہی کے راستے پر جاتے جاتے رک جائے نہ بھی رکے تو سوچ میں ضرور پڑ جائے


Tags

Post a Comment

0 Comments
* Please Don't Spam Here. All the Comments are Reviewed by Admin.