🔅 - نمــاز کی لـذت

 🔅 - نمــاز کی لـذت 


نماز میں اطمینان نصیب ہو، دل جمعی پیدا ہو، لذت و لطف حاصل ہو توایسی نماز ہی آ نکھ کی ٹھنڈک، دل کا نور اور روح کے سرور کا باعث ہے۔ 


لیکن اگر لذت نہ آ ئے تو اس سے قطعاً دل برداشتہ نہیں ہونا چاہیے۔ نماز اللہ تعالیٰ کا حکم سمجھ کر پڑھنی چاہیے، لذت آئے یا نہ آئے، لذت کے لیے نماز پڑھنا،لذت نہ آئے تو نماز چھوڑ دینا،یہ تو لذت پرستی ہوئی،اللہ پرستی نہ ہوئی،اللہ تعالیٰ کی رضا اور خوشنودی کے لیے نماز پڑھنی چاہیے لذت اور لطف کے لیے نہیں۔


(فلاح کی راہیں از فضیلۃ الشیخ ارشاد الحق اثری حفظہ اللہ ، ص: 37)

Post a Comment

0 Comments
* Please Don't Spam Here. All the Comments are Reviewed by Admin.