ہر خیــر کا کام صــدقه ہے

🌷 - ہر خیــر کا کام صــدقه ہے



سیدنا جابر بن عبدالله رضی الله عنه کہتے ہیں کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا:
”ہر بھلائی صدقہ ہے، اور بھلائی یہ بھی ہے کہ تم اپنے بھائی سے خوش مزاجی کے ساتھ ملو اور اپنے ڈول سے اس کے ڈول میں پانی ڈال دو“


📘 - (سنن ترمذی : 1970 ، صححه الألبانی)


🖊️ - تخریج الحدیث کے تحت حدیث کے فوائد و مسائل:
ہر خیــر کا کام صــدقه ہے



🪷 - ہر اچھا کام صدقہ ہے۔۔۔


«وعن جابر رضى الله عنه قال: قال رسول الله صلى الله عليه وآله وسلم: ‌‌‌‏كل معروف صدقة . ‌‌‌‏ اخرجه البخاري.»
سیدنا جابر رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا کہ ”ہر اچھا کام صدقہ ہے۔“


بخاري۔ [بلوغ المرام/كتاب الجامع/باب الأدب: 1260]


✒️ - فــوائد:


➊ معروف کا معنی ہے پہچانا ہوا یعنی وہ کام جس کا اچھا ہونا شریعت یا عقل کے لحاظ سے جانی پہچانی بات ہے۔


➋ صدقہ کا اصل تو یہ ہے کہ آدمی خوشی سے اپنے مال سے کچھ الله کو خوش کرنے کے لئے دے۔ اس حدیث سے معلوم ہوا کہ آدمی صرف مال خرچ کرنے سے ہی نہیں بلکہ دوسری خداداد صلاحیتوں کو خرچ کرنے سے بھی صدقہ کا ثواب حاصل کر سکتا ہے۔ جیسا کہ ابوموسی اشعری نے روایت کرتے ہیں کہ رسول الله ﷺ نے فرمایا: ہر مسلمان کے ذمے صدقہ ہے۔ لوگوں نے کہا: اگر وہ نہ پائے؟ فرمایا: اپنے ہاتھوں سے کام کرے اور اپنے آپ کو فائدہ پہنچائے اور صدقہ کرے۔ لوگوں نے پوچھا: اگر وہ یہ کام نہ کر سکے یا نہ کرے؟ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا کسی ضرورت مند مظلوم کی مدد کر دے انہوں نے کہا: اگر وہ یہ کام نہ کرے؟ فرمایا پھر بھلائی کا حکم دے، پوچھا: اگر یہ بھی نہ کرے؟ فرمایا پھر برائی سے باز رہے یہی اس کے لئے صدقہ ہے۔


📘 - [ صحیح بخاری 2022]


✨ - سیدنا ابوذر رضی الله عنه سے روایت ہے کہ رسول الله صلی الله علیه وسلم نے فرمایا: ”تمہارا اپنے بھائی کے سامنے مسکرا دینا تمہارے لئے صدقہ ہے اور تمہارا نیکی کا حکم کرنا اور برائی سے منع کرنا تمهارے لئے صدقہ ہے اور تمہارا راستے سے پتھر، کانٹا، ہڈی ہٹانا تمہارے لئے صدقہ ہے اپنے ڈول سے اپنے بھائی کے ڈول میں پانی ڈال دینا صدقہ ہے۔“
[ترمذي البر 36]،
[ صحيح الترمذي 1594 ]


📚 - (شرح بلوغ المرام من ادلة الاحکام کتاب الجامع، حدیث\صفحہ نمبر: 91)
#صدقہ #منتخب_احادیث #فوائد

Post a Comment

0 Comments
* Please Don't Spam Here. All the Comments are Reviewed by Admin.