عشرہ ذوالحجۃ اور نیکی کے مواقع


بسم الله الرحمن الرحيم


عشرہ ذوالحجۃ اور نیکی کے مواقع

الحمدللہ عشرہ ذوالحج کا آغاز ہونے جارہا ہے تو ہمیں اپنے اوقات اور نیک اعمال کی پہلے سے پلاننگ کر کے رکھنی چاہیے۔ ان شاءاللہ

ان دس دنوں میں جو بھی نیکی کے کام کریں ان میں سب سے پہلے اپنی نیت کو خالص کر لیں۔

عشرہ ذوالحجۃ اور نیکی کے مواقع


عشرہ ذوالحجۃ اور نیکی کے مواقع
1- اخلاص کیا ہے؟

اپنے اعمال کے ذریعے اللہ تعالیٰ کی رضا اور آخرت کے اجر کو حاصل کرنے کی نیت و ارادہ کرنا۔

اہمیت

اللہ تعالی صرف خالص عمل ہی قبول کرتا ہے۔

ارشاد باری تعالیٰ ہے

وَمَا أُمِرُوا إِلَّا لِيَعْبُدُوا اللَّهَ مُخْلِصِينَ لَهُ الدِّينَ حُنَفَاءَ...(٥) سورة البينة

حدیث نبویّ ہے

"اللہ تعالی صرف وہ عمل قبول کرتا ہے جو خالص اس کے لیے کیا جائے."

مطلوب یہ ہے کہ احسن عمل کیا جائے یعنی اللہ کی رضا کی خاطر ہو اور سنت رسول صلی اللہ علیہ وسلم کے مطابق کیا جائے۔

....................................................................................................................................................عشرہ ذوالحجۃ اور نیکی کے مواقع
اخلاص کیسے پیدا کیا جائے؟

- ہر نیکی کو آخری نیکی سمجھ کر کریں۔

- تنہائی کی عبادت، لوگوں سے چھپ کے نیکیاں کرنا۔

اپنی خلوت کی عبادت کو جلوت سے بہتر بنائیں

- نیکیوں کو اللہ کا حکم سمجھ کر کریں۔ عبادت کو عادتاً نہ کریں کہ اس میں روح ہی باقی نہ ہو۔

- ہر قسم کی نیکی کریں۔

- اپنی عبادت پر مطمئن نہ ہوں کہ اب کافی ہے۔ اہل جنت بھی جنت میں ان اوقات پر حسرت کریں گے جو انہوں نے اللہ کے ذکر کے بغیر گزارے۔

- سچی توبہ کرنا نیک کام کرنے سے پہلے استغفار کرلیا جائے کیونکہ گناہ نیکیوں میں رکاوٹ بنتے ہیں۔ زندگی کے اختتام تک توبہ کو جاری رکھیں

يَا أَيُّهَا الَّذِينَ آمَنُوا تُوبُوا إِلَى اللَّهِ تَوْبَةً نَّصُوحًا ....( سوره التحريم: ٨)

- نیکی کے کاموں کو بڑھا دیں۔ مزید محنت و کوشش کریں۔ نیکیوں میں آگے بڑھنے والے مقربون میں سے ہیں۔

السابقون السابقون، اولئك المقربون
..................................................................................................................................................

عشرہ ذوالحجۃ اور نیکی کے مواقع
- فرائض کی ادائیگی کا اہتمام جاری رکھیں۔

کرنے کے کام:

- نمازکو اول وقت میں ادا کرنا یہ افضل ترین عمل ہے۔

- بارہ رکعات سنت مؤکدہ ادا کرنا۔

- نوافل کی کثرت اور نماز تہجّد کا اہتمام و طویل قرات۔

- صدقہ و خیرات، خدمت خلق۔

- پہلے 9 دن نفلی روزہ رکھنا خاص طور پر یوم عرفہ کا روزہ۔

- درود شریف پڑھنا دعائیں مانگنا۔ تلاوتِ قرآن کی کثرت۔

- گناہوں اور نافرمانیوں سے بچنا۔

- چلتے پھرتے کام کرتے ہوئے اللہ کا ذکر جاری رکھیں۔

وَاذكُرُوا اللهَ في أَيّامٍ مَعدوداتٍ

- تسبیحات "سبحان الله والحمد لله ولا اله الا الله والله اكبر" کہنا۔ وَلَذِكْرُ اللَّهِ أَكْبَرُ

- قربانی حسب استطاعت - -عید کی سنتوں پر عمل. صلہ رحمی ۔

- تکبرات پڑھنا۔ وربك فكبر

نوٹ: یہ بات ذہن نشین کر لیں کہ اللہ سب سے بڑا ہے اس کی عظمت کا احساس ہر دم دل میں رہے۔ الله اكبر كبيرا۔۔

اللہ سبحانہ وتعالی ہمیں احسن و خالص عمل کی توفیق عطا فرمائے۔ آمین.



اللهم أعني على ذكرك وشكرك وحسن عبادتك

Post a Comment

0 Comments
* Please Don't Spam Here. All the Comments are Reviewed by Admin.