Namaz Ki Fazilat

 نماز کی موٹیوشن

Namaz Ki Fazilat

فجر کی موٹویشن ؛

’’ فجر کی دو سنتیں دنیا اور اس کی ہر چیز سے بہتر ہیں ۔‘‘ 

(سنن النسائی -1760)

Namaz Ki Fazilat


 ظہر کی موٹویشن ؛

" جو شخص ظہر سے پہلے اور اس کے بعد چار چار رکعتوں کی پابندی کرے گا ، وہ آگ پر حرام کر دیا جائے گا ۔‘‘ 

(سنن ابوداؤد #1269)


 عصر کی موٹیوشن ؛

" جس نے عصر کی نماز چھوڑ دی، اس کا نیک عمل ضائع ہو گیا"

(صحیح البخاری #553)

" جس کی نماز عصر چھوٹ گئی گویا اس کا گھر اور مال سب لٹ گیا۔" 

(صحیح البخاری #552)


 مغرب کی موٹیوشن ؛

’’ میری امت اس وقت تک دین فطرت ( دین اسلام ) پر قائم رہے گی ، جب تک مغرب میں اتنی تاخیر نہ کرے کہ ستارے خوب نکل آئیں ۔‘‘  

(سنن ابنِ ماجہ #689)


 عشاء کی موٹیوشن ؛

" بے شک منافقوں پر فجر اور عشاء سب سے بھاری نمازیں ہیں"

(مسند احمد - 2455)


پانچ وقت کا پکا نمازی بننے کی موٹیوشن ؛

”جس نے اللہ کی رضا کے لیے چالیس دن تک تکبیر اولیٰ کے ساتھ باجماعت نماز پڑھی تو اس کے لیے دو قسم کی برات لکھی جائے گی: ایک آگ سے برات، دوسری نفاق سے برات“

(جامع ترمذی #241)


باقی اللہ سے ہدایت کی دعا مانگنی چاہیے کہ اللہ ہمیں ہمیشہ صراطِ مستقیم پر چلائے آمین ۔۔۔

Post a Comment

0 Comments
* Please Don't Spam Here. All the Comments are Reviewed by Admin.