✒️ شعبان کی پندرھویں رات کے تعلق سے من گھڑت حدیثیں ✒️

 📣 پوسٹ 6 ۔ ماہ شعبان 📣 

✒️ شعبان کی پندرھویں رات کے تعلق سے من گھڑت حدیثیں ✒️

شبِ برات کی نسبت سے جو کمزور اور من گھڑت حدیثیں عام طور پر بیان کی جاتی ہیں اُن میں سے چند ایک یہ ہیں       :

شعبان میرا مہینہ ہے اور رمضان اللہ کا ۔ (۱) 

(۲)شعبان کی پندھویں رات کو اللہ تعالی اتنے لوگوں کو جہنم سے آزاد کرتا ہے جتنے بنو کلب کی بکریوں کے بال ہیں۔ 

(۳) اس رات کو چودہ رکعات ادا کرنے سے بیس مقبول حجوںاور  بیس سال کے مقبول روزوں کا ثواب ملتا ہے ۔

(۴)اس رات میں سو رکعات نفل نماز پڑھی جائے اور ہر رکعت میں سورئہ اخلاص دس بار پڑھی جائے تو پڑھنے والے کے آئندہ ایک سال کے گناہ نہیں لکھے جاتے ۔

(۵) حسن بصری کا یہ قول کہ انھوں نے تیس صحابہ کرام سے یہ سنا ہے کہ آپ ﷺ نے فرمایا کہ جو شخص اِس رات کو نماز پڑھے اللہ تعالی اس کی طرف ستر نظریں فرماتے ہیں اور ہر نظر کے ساتھ ستر حاجتیں پوری فرماتے ہیں ۔


یہ اور اس قسم کی دیگر احادیث بالاتفاق ضعیف اور من گھڑت ہیں ‘ ائمہء کرام مثلا الشوکانی ‘ ابن الجوزی ‘ ابن حبان ‘ القرطبی‘ السیوطی وغیرھم نے ان روایات کو ناقابلِ اعتبار قرار دیا ہے۔  لہذا ان کو بیان کرنے سے پرہیز کرنا لازمی ہے ۔ تفصیلات کیلئے الفوائد المجموعۃ ‘ الموضوعات الکبری ‘ تفسیر القرطبی ‘ اللآلئی المصنوعۃ وغیرہ دیکھی جاسکتی ہیں ۔

Post a Comment

0 Comments
* Please Don't Spam Here. All the Comments are Reviewed by Admin.